رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پیاری بیٹی
گھر سے باہر مت نکلا کر
یہ مردوں کا معاشرہ ہے اور
تُو عورت ہے
اوہو
میم پہ پیش لگانا بھول گیا ہوں
یہ مُردوں کا معاشرہ ہے اور
مُردوں کی نگری کو بیٹا
قبرستان کہا کرتے ہیں
اور پھر قبرستان میں
عورت کے جانے پر
پابندی ہے
بشارت وارثی
No comments:
Post a Comment