Tuesday 27 April 2021

مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائے

 مِرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائے

کہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے

ہو بات اس سے کچھ ایسے کہ وقت ساکت ہو

کلام اپنا تکلم سے ماورا ہو جائے

بچا کے آنکھ میں خود اپنی کھوج میں نکلوں

مِرے وجود میں ایک چور راستہ ہو جائے

کچھ اس طرح وہ نگاہِ خیال میں اترے

کہ اس کے آگے جھکوں اور وہ خدا ہو جائے

عطا ہو چشمِ تمنا کو وہ قرینۂ دید

کہ شوقِ دستِ تقاضا سے ماسوا ہوا جائے

رہے یہ تشنہ لبی دشتِ شوق میں قائم

وہ انتہائیں ملیں میری ابتدا ہو جائے

نصیب ہو کبھی ایسی بھی اک سحر عاصم

کہ شام ہجر کی فرقت کا سانحہ ہو جائے


عاصم بخشی

No comments:

Post a Comment