Wednesday, 28 April 2021

روز کہتا ہے مجھے چل دشت میں

 روز کہتا ہے مجھے چل دشت میں 

لے نہ جائے دل یہ پاگل دشت میں 

درج ہونی ہے نئی آمد کوئی 

ہو رہی ہے خوب ہلچل دشت میں 

ایک میں ہوں ایک ہیں مجنوں میاں 

ہو گئے دو لوگ ٹوٹل دشت میں 

عشق میں اپنے ادھورا پن جو تھا 

ہو گیا آ کے مکمل دشت میں 

رات بھر آوارگی کرتے رہے 

ایک میں اک چاند پاگل دشت میں 


رازق انصاری

No comments:

Post a Comment