Monday, 24 March 2025

زخم کو مات کیوں نہیں کرتے

 زخم کو مات کیوں نہیں کرتے

درد خیرات کیوں نہیں کرتے

راستے سائیں سائیں کرتے ہیں

راستے بات کیوں نہیں کرتے

پیار کرتے ہو پاگلوں کی طرح

حسب اوقات کیوں نہیں کرتے

الٹی سیدھی وضاحتیں کیا ہیں

سوچ کر بات کیوں نہیں کرتے

اب ملاقات کرنا آساں ہے

اب ملاقات کیوں نہیں کرتے

میں تمہیں جیتنے کی دُھن میں ہوں

تم مجھے مات کیوں نہیں کرتے


احمد امیر پاشا

No comments:

Post a Comment