عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بھنور سے دور قریب نشاں کرے گا کون
میرے سفینۂ دل کو رواں کرے گا کون
محافظت کو اگر تُو نہ آئے گا میری
عدو کے وار کو پھر رائیگاں کرے گا کون
نہ دے گا چاند ستاروں کو تُو اجازت تو
اندھیری رات کو روشن یہاں کرے گا کون
اگر نہ رکھیں تِری رحمتوں سے امیدیں
سروں پہ لوگوں کے پھر سائباں کرے گا کون
نذیر! تُو بھی قلم روک کر جو بیٹھ گیا
تو وجہِ روزِ مشیت بیاں کرے گا کون
نذیر فتحپوری
نذیر احمد خاں
No comments:
Post a Comment