عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مجھ پہ جب رب کی عنایت ہو گئی
نعت کہنے کی ہدایت ہو گئی
دُور دنیا کی محبت ہو گئی
آپؐ سے حاصل جو نسبت ہو گئی
ابتداء آدمؑ سے ہو کر دیکھیے
ختم آقاﷺ پر نبوت ہو گئی
فرض و سنت کی اطاعت کے طفیل
خُلد میں جانے کی صورت ہو گئی
میں نے جب سرکارؐ پر بھیجا درود
میرے قلب و جاں کو راحت ہو گئی
نصرت مکہ کے فوراً بعد ہی
خاطیوں پر انِ کی رحمت ہو گئی
بخش دی جب آپؐ نے ان کی خطا
دین کے اعداء کو حیرت ہو گئی
رہبر و ہادی ہیں میرے مصطفیٰﷺ
جب سے قائم ان سے نسبت ہو گئی
آپؐ نے پتھر بھی کھا کر دی دُعا
سب پہ ظاہر انؐ کی عظمت ہو گئی
آبِ کوثر کا پیالہ مل گیا
دُور محشر کی تمازت ہو گئی
سرخرو پھر ہو گیا کوکب ذکی
حشر میں اس کی شفاعت ہو گئی
کوکب ذکی
No comments:
Post a Comment