Thursday, 27 March 2025

زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے

 زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے

اور یہ دنیا اسی تحریر کی تفسیر ہے

حق بجانب صرف ہم ہیں دوسرا کوئی نہیں

خود پسندی کی یہی ادنیٰ سی اک تصویر ہے

یہ بھی انداز تغافل اور تلون کی دلیل

جو بہت پیارا تھا اب وہ لائق تعزیر ہے

راہبر ملتے ہیں لیکن راہ دکھلاتے نہیں

منزلوں پر جو پہنچ جائے وہی رہگیر ہے

زود رنجی بھی وصیہ! ایک عادت ہی سہی

یہ تو بتلا دیں کہ اس میں کیا مِری تقصیر ہے


فاطمہ وصیہ جائسی

No comments:

Post a Comment