عشق کے جادوگر
چمن میں عشق کے جادوگر چھپے رہتے ہیں
نکل آتے ہیں فوراً حسینہ دیکھ کر
ان کی باتیں معصول دل پر سحر کا کام کر دیتی ہیں
ان کی نظریں حسین دوشیزہ کو اسیرِ دام کر لیتی ہیں
پھولوں کی مہک، چاند کی چمک، ستاروں کی دمک
اس پر ایک عجیب سا کیف طاری کر دیتی ہے
پُر کشش موسیقی اس کے اعصاب کو ساکت کر دیتی ہے
ساحر کی میٹھی باتیں اور محبت کے وعدے سنتے سنتے
وہ گہری نیند سو جاتی ہے
جب اس کو ہوش آتا ہے
خود کو تنہا اک ریگستان میں پاتی ہے
نہ ساحر، نہ اس کی محبت اور وعدے
نہ چمن، نہ چاند اور نہ ستارے دکھائی دیتے ہیں
کیا وہ حقیقت تھی یا خواب؟
وہاں کوئی نہیں اسے سمجھانے کے لیے
شہزاد رضوی
No comments:
Post a Comment