جو نہیں جانتا مفہوم محبت کیا ہے
اس کی نظروں میں میرے پیار کی قیمت کیا ہے
چڑھتے سورج کا پجاری ہے ہر ایک شخص یہاں
کیا اسے علم کے احساس کی دولت کیا ہے
ہو سکے تو کبھی اس کی بھی وضاحت کر دے
میری جانب سے تِرے دل میں کدورت کیا ہے
محفل غیر میں تو کہہ کے مخاطب کرنا
اس کی نظروں میں مِرے نام کی عزت کیا ہے
جب زمانے میں محبت بھی ضرورت ٹھہری
دل جلانے کی محبت میں ضرورت کیا ہے
ہو گئی ان سے اچانک ہی جدائی شاکر
جانے تجدید ملاقات کی صورت کیا ہے
شاکر نظامی
No comments:
Post a Comment