Tuesday, 31 October 2023

تیرا اور میرا ساتھ عالم برزخ سے ہے

 تیرا اور میرا ساتھ


تیرا اور میرا ساتھ عالم برزخ سے ہے

عالم برزخ یعنی جہاں ارواح اک ساتھ تھیں

میں اور تم یعنی ہم

وہاں بھی اک ساتھ تھے

پھر مجھے اور تمہیں اک ساتھ

شاید تہہ در تہہ اک ساتھ سُلا دیا گیا

یہاں ہمارے لیے ماں کی کوکھ کو گرم کیا گیا

وہاں میں اور یہاں تم نے اک ہیولے کی شکل لی

فرض کرو چالیس دن کا اک ہفتہ ہو اور تین ہفتوں میں

ہمارا یعنی تمہارا اور میرا نور 

اک نور نے اس ہیولے میں پھونک دیا

تم پوچھتی ہو کب سے محبت ہے؟

تم سوچتی ہو کب سے آشنا ہیں؟

جاناں

ہم دنیا کی دریافت سے پہلے آشنا ہیں

ہماری ارواح نے دریافت سے پہلے محبت کی تھی

جسم تو اب میسر ہیں

مگر

ہم کائنات کے وجود سے پہلے مل چکے ہیں


زیف ضیا 

No comments:

Post a Comment