Wednesday, 25 October 2023

کر کے ان کا خیال یک طرفہ

 کر کے ان کا خیال یک طرفہ

ہو نہ غم سے نڈھال یک طرفہ

ان کے کانوں پہ جوں نہیں رینگی

کیوں ہے تم کو ملال یک طرفہ

تالی بجتی ہے دونوں ہاتھوں سے

اب چلیں گے نہ چال یک طرفہ

با جماعت چلے ہیں دیوانے

تم نہ ڈالو دھمال یک طرفہ

اب نہ اوروں کا غم کرو فاروق

خود کو از خود سنبھال یک طرفہ


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment