Tuesday 31 October 2023

چند دن آدمی خوشیوں میں جہاں رہتا ہے

 چند دن آدمی خوشیوں میں جہاں رہتا ہے 

پھر تو نیندوں میں بھی  میلے کا سماں رہتا ہے 

ہم تِرے شہر میں رہتے ہیں تو بس تیرے لیے

بِھیڑ میں گاؤں کا کوئی شخص کہاں رہتا ہے 

تجھ کو دیکھوں تو عطا ہوتی ہے بِینائی مجھے 

تیرے ہونے سے قلم میرا رواں رہتا ہے

دوستا!، رائے عدالت کی بدل سکتی ہے 

میرے کمرے میں پڑے خط کا بیاں رہتا ہے 

اک حسِیں شخص جو رہتا تھا برابر میرے

اب وہی شخص خدا جانے کہاں رہتا ہے

اب مروت سے تِرا ملنا بھی لگتا ہے فضول

زخم بھر جائے مگر دوست نشاں رہتا ہے

کتنے غم دفن ہوئے آ کے مِرے سینے میں 

اک تِرا غم کہ جو برسوں سے  جواں رہتا ہے


آفاق خالد

No comments:

Post a Comment