Monday, 23 October 2023

چاہے جس چاک پر گھماؤ مجھے

 چاہے جس چاک پر گُھماؤ مجھے

تم مِرا آئینہ بناؤ مجھے

ڈُوب سکتی نہیں مِری آواز

لگنے والا نہیں یہ گھاؤ مجھے

ورنہ دل میں اُتر بھی سکتا ہوں

پہلی فُرصت میں بُھول جاؤ مجھے

قید کرنا بھی سِیکھ جاؤں گا

پہلے زنجیر تو بناؤ مجھے

ٹُوٹ جانے سے بچ گیا ہوں میں

راس آیا ہے یہ جُھکاؤ مجھے


شعیب زمان

No comments:

Post a Comment