ایک نہیں ہو سکتے
مجھے ایسا لگتا ہے
تیرا وجود
جیسے میری کوئی نظم ہے
جسے میں
اپنے جیون کی کتاب میں
اپنی مرضی سے
اپنی پسند کے صفحے پر
لکھنا چاہتی ہوں
مگر لکھ نہیں پاتی
اور شاید
کبھی لکھ بھی نہ پاؤں
کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ
میری نظم اور تیرا لمس کبھی
ایک نہیں ہو سکتے
نجمہ منصور
No comments:
Post a Comment