Sunday, 29 October 2023

شام کے رنگوں میں ہے ایک رنگ اس کا بھی

 ایک بے مقصد جذبہ


شام کے رنگوں میں ہے

ایک رنگ اس کا بھی

ذات کی حویلی کے

بالا خانے میں آتے

طلسماتی جھونکوں سے

اک پرانی الماری

وا ہو گئی ہو گی

پھیلتی ہے دھیرے سے

ایک سانولی خوشبو

پھر سے نکل آئی ہے

وہی سیہ بخت و قدیم

دید کی تمنا بھی


طلعت افروز

No comments:

Post a Comment