Tuesday 24 October 2023

آپ محبوب خدا ہیں مرے رحمٰں کی قسم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپؐ محبوبِ خدا ہیں، مِرے رحمٰں کی قسم

آپﷺ امامِ انبیاء، عرش کے مہماں کی قسم

ذرے ذرے پہ وہاں نور برستا دیکھا

انؐ کے صحرا کی قسم انؐ کے گُلستاں کی قسم

چاند تاروں میں چمکتے رہے سُورج کی طرح

رب کی رحمت کی قسم، محفلِ یاراں کی قسم

جب بکھرتے ہیں تو اطراف معطر ہو جائیں

مُشک و عنبر کی قسم گیسُوئے جاناں کی قسم

رُوح بِسمل کی طرح جسم کے اندر تڑپے

کم نصیبی کی قسم، آہوئے حیراں کی قسم

زیست تڑپے تِریؐ الفت میں گُہر ہونے کو

صدفِ جاں کی قسم،۔ قطرۂ نیساں کی قسم

کوئی محبوب نہیں آپﷺ سے بڑھ کر ہم کو

ربِ کعبہ کی قسم، دین کی، ایماں کی قسم

نعت کہتی ہوں تو الفاظ چمک اٹھتے ہیں

عشقِ احمدﷺ کی قسم، نُورِ بداماںؐ کی قسم

یادِ آقاﷺ کی قسم،۔ شہرِ بہاراں کی قسم

روبرو آ کے بھی گُل دیکھ نہ پائی انﷺ کو

دل بہت خوش ہے جو یہ نعت کہی ہے گُل نے

جذبۂ دل کی قسم،۔ عظمتِ قرآں کی قسم


گل نسرین 

No comments:

Post a Comment