Thursday, 19 October 2023

ترے جمال کے صدقے وفا پرست ہوں میں

 ترے جمال کے صدقے وفا پرست ہوں میں

اگرچہ دنیا کے آگے نگاہِ پست ہوں میں

ہر ایک صفحے پہ ہے جیت کا سماں لیکن

تمام شد کی جگہ نقطۂ شکست ہوں میں

نشے میں رکھتی ہے تیرے وصال کی شدت

کسے خبر ہے کہ دورانِ ہجر مست ہوں میں

اتارتا ہی نہیں نقل میری، دیکھنے پر

بڑی ہی حیرتوں میں آئینہ بدست ہوں میں

تجھے پتا ہے کہ میں عیب دار ہوں پھر بھی

تِرا ہی بندہ ہوں، اور کتنا تنگدست ہوں میں

کسی چراغ سے روشن نہیں وجود مِرا

خود اپنے دم پہ اُجالے کا بندوبست ہوں میں


ايہاب شريف

No comments:

Post a Comment