Tuesday, 24 October 2023

مدتوں سے جمی برف کے جونہی تودے پگھلنے لگے

 مُدتوں سے جمی برف کے جونہی تودے پِگھلنے لگے

گہرے نمکین پانی جہازوں کے پیندے نِگلنے لگے

میں کہیں بیٹھ کر بِیتے لمحوں کو تسبیح کرتا رہا

اور آنکھوں کی تہہ میں چُھپے رنگ پرتیں  بدلنے لگے

تیز آندھی کسی موج میں میرے آثار کو چُھو گئی

اور کسی عہد کے کتنے متروک معبد نِکلنے لگے

وقت کی لَے مِرے ساتھ ہمرقص تھی اور بغلگیر تھی

پھر سبھی سرمدی نغمے آزُردہ سازوں میں ڈھلنے لگے

میں پلٹ آیا ہوں خُشک ہوتے ہوئے ساحلوں کی طرف

اب مجھے اس سے کیا پتھروں سے بھی چشمے اُبلنے لگے


قاسم حیات

No comments:

Post a Comment