عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ذکرِ سرکارﷺ میں قرآن مہکتے دیکھا
ہم نے اللہ کا فرمان مہکتے دیکھا
سامنے بیٹھ کے محبوبﷺ کے مِدحت جو کہی
تیرا ہر لفظ اے حسانؓ مہکتے دیکھا
میں نے جب دل سے پڑھا صلی علیٰ صلی علیٰ
اپنے سینے میں گُلستان مہکتے دیکھا
ساتھ محبوبﷺ کے صدیقؓ رہا ہے ہمدم
تیری ایفائی کو ہر آن مہکتے دیکھا
آپﷺ کے عشق میں حبشیؓ و اویسِ قرنیؒ
ہجر میں بُوزرؓ و سلمانؓ مہکتے دیکھ
جان جو حرمتِ سرکارﷺ پہ کرتا ہے نثار
ہم نے اس شخص کا ایمان مہکتے دیکھا
جس سے خُوشبو ہے زمانے نے حلیمہؓ پائی
گود میں تیری وہ سلطانﷺ مہکتے دیکھا
رہگزر ہو میرا طیبہ میں کبھی اے صائم
اپنے دل میں یہی ارمان مہکتے دیکھا
صائم علوی
No comments:
Post a Comment