Sunday, 29 October 2023

گمشدگی ماں آسمان ہوتی ہے

 گمشدگی


ماں آسمان ہوتی ہے

نیلی چادر 

اُجلی ممتا

ایثار و رنج سے تمازت زدہ

ماں آسمان ہوتی ہے

گھٹاؤں کو سموئے

خطاؤں کو دھوئے

جزاؤں کو برسے

ماں آسمان ہوتی ہے

ستاروں کی ہنسی

یادوں کی کہکشاں

اُمید کا ماہتاب

اُفق کے منچلے پن پر

تھکاوٹ کے خاتمے پر 

رات کی آمد ہوتی ہے

اور دن کہیں چُھپ کر رونے لگتا ہے

ماں بھی روشنی کی طرح 

اندھیرے میں بچھڑ جاتی ہے

ماں آسمان ہوتی ہے


نودان ناصر

No comments:

Post a Comment