Sunday, 22 October 2023

کرتے تو ہو اس کو نظر انداز عزیزو

 کرتے تو ہو اس کو نظر انداز عزیزو

یاد آئے گا اِک روز تمہیں ناز عزیزو

دبتی ہے کہاں عشق کی آواز عزیزو

سُولی پہ بھی ہے نغمہ سرا ناز عزیزو

کیا چیز تھی وہ چشمِ فسُوں ساز عزیزو

آیا کبھی اپنے میں نہ پھر ناز عزیزو

دیوارِ خموشی میں کوئی در تو کُھلا ہے

جیسی بھی ہے گُونجی تو ہے آواز عزیزو

آ جائے گی خود طاقتِ پرواز پروں میں

پیدا تو کرو جرأتِ پرواز عزیزو

موت اس لیے ہے میرے تعاقب میں ازل سے

جینے کے سِکھاتا ہوں میں انداز عزیزو


ناز خیالوی

No comments:

Post a Comment