لکھ دے پہلا نصاب پانی میں
اک مکمل کتاب پانی میں
زندگی لازمی ہے پانی میں
رنج، راحت، عذاب پانی میں
اتنی وحشت سوار ہے سر پہ
دِکھ رہا ہے سراب پانی میں
شہؑ نے عباسؑ کو تھا فرمایا
کیجیۓ گا خطاب پانی میں
لکھ دے الوینہ داستاں اب تو
پھینک دے انتساب پانی میں
الوینہ چیمہ
No comments:
Post a Comment