Friday, 27 October 2023

کئی دنوں سے اداس لڑکی ہمارے دل کو جلا رہی ہے

 کئی دنوں سے اُداس لڑکی ہمارے دل کو جلا رہی ہے

دبیز لہجہ، شریف چہرہ زمانے بھر سے چُھپا رہی ہے

سخن سخن میں سجا کے آنسُو، نمازِ شب میں بہا کے آنسُو

وہ ڈھیر ساری دُعائیں کر کے خدا کو اپنے منا رہی ہے

خدا نے اس کو عظیم ہمت، کریم لہجہ عطا کیا ہے

وہ اپنے زخموں کا ہنس کے مجھ کو تمام نقشہ بتا رہی ہے

وہ سُکھ کی ملکہ، وہ دُکھ کی دیوی اُجاڑ بَن میں ہنسی خوشی سے

گئے دِنوں کی تمام باتیں ہی آئینے⌗ کو سُنا رہی ہے

وہ جس کے ہونٹوں کی دلکشی پہ فدا ہیں میرے دماغ و دل تک

کسی کی بانہوں کا چین پا کر مجھے تُو یکسر بُھلا رہی ہے


مبشر سعید

No comments:

Post a Comment