Saturday, 21 October 2023

دہر میں کچھ اس طرح حیرانیاں پیدا کرو

 زعفرانی کلام


دہر میں کچھ اس طرح حیرانیاں پیدا کرو

سرو کے پودے پہ بھی ’خُرمانیاں‘ پیدا کرو

یا تو پھر پکڑو نہ بے لائسنس موٹر سائیکل

یا ’پروسیجر‘ میں کچھ آسانیاں پیدا کرو

کچھ تو شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہو سکے

بال بچوں کی جگہ استانیاں پیدا کرو

جانِ من! سنجیدگی اچھی نہیں ہر کام میں

کچھ طبیعت میں ’محمد خانیاں‘ پیدا کرو


انعام الحق جاوید

No comments:

Post a Comment