Friday 20 October 2023

میں وہ موتی ہوں کہ جس کی ہو چکی ہے ختم آب

 زعفرانی کلام

پنشن نامہ (اقتباس)


میں وہ موتی ہوں کہ جس کی ہو چکی ہے ختم آب

یا نصابِ درس سے خارج شدہ کوئی کتاب

یا مریض ایسا کہ جس کو چارہ گر دے دیں جواب

یا وہ بیوی جس کا شوہر چھوڑ دے اُس سے خطاب

جس کا مصرف کچھ نہیں ایسی ہوں اُترن کیا کروں؟

عمر پنشن کیا کروں،۔ اے عمر پنشن کیا کروں؟


ہائے وہ دن لوگ کرتے تھے مجھے فرشی سلام

تھے تمنائے نگاہِ لطف میں سب خاص و عام

خوش نصیبی جانتے تھے مجھ سے ہونا فرشی سلام

ہائے یہ دن کر رہا ہوں خود میں اوروں کو سلام

حال و ماضی ہو گئے ہیں دل کے دشمن کیا کروں

عمر پنشن کیا کروں، اے عمر پنشن کیا کروں


مسٹر دہلوی

No comments:

Post a Comment