عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حاجت روا محمدﷺ، مشکل کشا محمدﷺ
اے کیف بے کسوں کے ہیں پیشوا محمدﷺ
ظاہر میں شکل انسان باطن میں نور یزداں
ہیں سب میں اور سب سے پھر ہیں جدا محمدﷺ
کیا خوف مہر محشر اے اُمتیانِ سرورﷺ
ہیں اپنے سر پہ مثلِ ظلِ خدا محمدﷺ
اک آرزو یہی ہے، بس وقت جانکنی کے
قالب سے روح نکلے اور منہ سے یا محمدﷺ
دیکھا خدا کا جلوہ جس نے کہ ان کو دیکھا
بے شبہ ہیں سراپا نورِ خدا محمدﷺ
کس طرح ہوتا سایہ پھر جسمِ مصطفیٰﷺ کا
تھے نور حق مقرر سر تا بپا محمدﷺ
اے کیف نعتِ سرور یوں کہہ کے مختصر کر
خالق سے کم ہیں اور ہیں سب سے سوا محمدؐ
کیف ٹونکی
عالمگیر خان کیف
No comments:
Post a Comment