Sunday 8 September 2024

وہ میرا ماہ اگر بے نقاب ہو جائے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


وہﷺ میرا ماہ اگر بے نقاب ہو جائے

تو رشک مہر سے زیر سحاب ہو جائے

جو چشمِ رحمت، رحمت مآب ہو جائے

عذابِ سخت بھی تو پھر ثواب ہو جائے

خدا کے پیاروں میں اس کا شمار ہو جس پر

نگاہِ لطفِ رسالت مآبﷺ ہو جائے

خدا کا اور خدائی کا ہے وہی محبوبﷺ

کہ سب حسینوں میں وہ انتخاب ہو جائے

ہے طول حسرت و ارمان بھی میرا قصہ

اگر لکھوں تو وہ پوری کتاب ہو جائے

وہاں بلائے یا ایسا دل عطا کیجیے

کہ جس کو درد اٹھانے کی تاب ہو جائے

گُنہ کے خوف سے اتنا تو روئیے اکبر

کہ پاک جُرم سے فردِ حساب ہو جائے


 اکبر وارثی میرٹھی

No comments:

Post a Comment