عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مقام رحمت حق ہے تِرے در کی زمیں وارث
ادا ہو جائے میرا بھی کوئی سجدہ یہیں وارث
لیے بیٹھا ہوں سب ہوش و خرد قربان کرنے کو
ذرا جنبش میں آئے تیری چشم نازنیں وارث
مقامات تعین سے جدا ہے عشق کی منزل
جہاں کوئی نہیں میری نظر میں ہے وہیں وارث
بہاریں گُل نچھاور کرنے آئیں باغ عالم میں
تمہاری مسکراہٹ بھی ہے اُف کتنی حسیں وارث
اسی اُمید پہ بیٹھا ہوں دامن تھام کر ان کا
یہ فرما دیں کہ تُو میرا ہے اے قیصر کہیں وارث
قیصر وارثی
No comments:
Post a Comment