عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
باعث خلقت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
آئینۂ رحمت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کون سراپا نورِ خدا ہے، کون شفیعِ روزِ جزا ہے
شافع امت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کون نبیؐ محبوب خدا ہے، کس کے لیے کونین بنا ہے
مالکِ جنت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
ظُلمت کُفر کو کس نے ٹالا، کس نے کیا عالم میں اُجالا
شمع ہدایت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کون فروغِ بزمِ سلف ہے، دونوں جہاں پر کس کو شرف ہے
کانِ شرافت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کون پیمبر ہادئ کُل ہے، کون پیمبر فخرِ رُسل ہے
ختمِ رسالت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کون وسیلہ ہے جنت کا، کون خزانہ ہے رحمت کا
دین کی دولت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کس کے سبب سے حق کو جانا، کس کے سبب حق کو پہچانا
کیف وہ حجت کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کیف ٹونکی
عالمگیر خان کیف
No comments:
Post a Comment