آپ سے قطع رسم و راہ نہ کی
زندگی مُفت میں تباہ نہ کی
یہ ہے عظمت مِری محبت کی
تم کو پایا تو اور چاہ نہ کی
عُمر بھر ہم فقط رہے محکوم
آرزوئے جلال و جاہ نہ کی
ایک سُورج اُگا لیا فوراً
ہم نے فکرِ شبِ سیاہ نہ کی
اس روش کی کلیم داد تو دو
سہ لیے درد اور آہ نہ کی
کلیم طاہری
کے اقبال احمد
No comments:
Post a Comment