Wednesday, 19 August 2026

زمین دل پہ محبت کی حمد جاری تھی

 بہت ملال تھا لہجے میں سوگواری تھی

زمینِ دل پہ محبت کی حمد جاری تھی

بدل گیا تھا معانی وہ رنجشوں کے سبھی

بلا کا ضبط تھا اس میں اور اِنکساری تھی

خدائے عالی و برتر سے مانگ رکھی تھی

وہ حاجتیں کہ زمانے سے رازداری تھی

تمام رات پہن کر لباسِ غم میں نے

تمام رات تِرے ہجر میں گُزاری تھی

جدید دور کے اپنے کئی تقاضے ہیں

گئے دِنوں میں تو جذبوں کی پاسداری تھی


مہر حسین نقوی

No comments:

Post a Comment