Wednesday, 19 August 2026

واجب الاحترام ہوتے ہیں

 واجب الاحترام ہوتے ہیں

چند ایسے بھی نام ہوتے ہیں

دوستوں کی زبان چلتی ہے

دشمنوں سے کلام ہوتے ہیں

اک ریاست کا نام لو جس میں

چور، عالی مقام ہوتے ہیں

ظالموں کے حصول اور حاصل

در حقیقت حرام ہوتے ہیں

غافلوں سے بھری ریاست میں

غاصبوں کی نظام ہوتے ہیں

نیند کس کے حساب تولیں گے

خواب کتنے گرام ہوتے ہیں

شاعری میں لطیف جذبوں کے

ناز، نخرے، خرام ہوتے ہیں

چور، ڈاکو خواص میں شامل

عام سارے، عوام ہوتے ہیں

ہر کہانی، فریب تھا احمد

سب تماشے تمام ہوتے ہیں


احمد ریاض

No comments:

Post a Comment