Saturday, 15 August 2026

آگ گھی سے بجھانا مناسب نہیں

 آگ گھی سے بُجھانا مُناسب نہیں

دل جلوں کو جلانا مناسب نہیں

مجھ پہ سارا زمانہ ہنسے تو ہنسے

پر تیرا مُسکرانا مناسب نہیں

جاں لُٹانا مناسب ہے پر عشق میں

آبرُو کو گنوانا مناسب نہیں

آخری وقت ہے تیرے بیمار کا

تیرا اب بھی نہ آنا مناسب نہیں

شوق سے دیکھیے ہر حسِیں پھُول کو

ہاتھ لیکن لگانا مناسب نہیں

مُجھ کو دل سے پُکارا ہے اس نے مہک

اب کوئی بھی بہانا مناسب نہیں


مہک کیرانوی

No comments:

Post a Comment