Tuesday, 11 August 2026

واپسی ہم جب جنگل سے نکل کر بستی میں آئے

 واپسی


ہم جب جنگل سے نکل کر

بستی میں آئے

تو اپنے ننگے بدن دیکھ کر

شرما گئے

اور پھر ہم نے توضیح کی

خُود کو ڈھکو

ایک دُوجے سے خُود کو چھُپاتے پھرو

اور اگر

جنگل کی طرف

لوٹنا ہو کبھی

تو سُنو

ہے ایک راستہ

جو کُھلتا ہے

بند دروازے کے پیچھے


ونیت راجا

No comments:

Post a Comment