Tuesday, 11 August 2026

کہاں اے پردہ نشیں خود کو چھپایا ہوا ہے

 کہاں اے پردہ نشیں خُود کو چھُپایا ہوا ہے

تیرا دیوانہ تِرے شہر میں آیا ہوا ہے

تیری تصویر نے تسخیر کیا ہے دل کو

تیرا ہی عکس مِرے ذہن پہ چھایا ہوا ہے

دل ہے سادہ کہ سمجھ بیٹھا ہے اس کو غمخوار

وہ جو اپنے ہی کسی کام سے آیا ہوا ہے

اپنی راہوں کو بھی ظاہر نہیں ہونے دیتے

ہم نے منزل کو بھی دُنیا سے چھُپایا ہوا ہے

عشق کی آگ پہ کاغذ کی چلا کر کشتی

ایک دیوانے نے دُنیا کو ہلایا ہوا ہے

ان پہ یہ انفس و آفاق بھی قُربان حیات

مرکزِ عشق جنہیں ہم نے بنایا ہوا ہے


وکیل احمد حیات

No comments:

Post a Comment