Sunday, 16 August 2026

یہی تو اک خرابی ہے تمہاری

 یہی تو اک خرابی ہے تمہاری

سبھی کو دستیابی ہے تمہاری

وہاں تک کا نظارہ پہلے کر لوں

جہاں تک بے حِجابی ہے تمہاری

گُلابوں سے نہیں رشتہ تمہارا؟

تو کیوں رنگت گُلابی ہے تمہاری

ہمارا کام ہے "ناکام" ہونا

اور اس میں کامیابی ہے تمہاری

بڑا کمزور حلقہ ہے ہمارا

بڑی مضبوط لابی ہے تمہاری

طبیعت ٹھیک ہو تو کس طرح ہو

کہ نیّت میں خرابی ہے تمہاری


احمد معاذ

No comments:

Post a Comment