ہمارے ہاتھ جو آتے نہیں ہیں
اگر آ جائیں تو جاتے نہیں ہیں
جنہیں ہم دیکھتے رہتے ہیں گھنٹوں
انہیں اک آنکھ بھی بھاتے نہیں ہیں
کسی دن دل میاں دو لخت ہوں گے
اگر آپ ان کو سمجھاتے نہیں ہیں
سوال ایسے ہی کر لیتا ہوں ان سے
انہیں ویسے جواب آتے نہیں ہیں
معاذ! اس واسطے جھکتے نہیں ہم
جو سیدھے ہوں وہ بل کھاتے نہیں ہیں
احمد معاذ
No comments:
Post a Comment