میری آہ کا بھی اثر دیکھ لینا
زمانے کو زیر و زبر دیکھ لینا
یہی ہو گا اے چارہ گر دیکھ لینا
نہ جائے گا درد جگر دیکھ لینا
میرے بعد تجھ کو یہ میری وفائیں
رُلائیں گی آٹھوں پہر دیکھ لینا
میری غیرتیں رنگ لا کر رہیں گی
سرِ بزم دے دوں گا سر دیکھ لینا
تیری بے حجابی سے مہجوب ہو کر
نہ نکلے گا شب بھر قمر دیکھ لینا
لُٹاتا ہوں کیسے جوانی کو پریمی
میرا آج قلب جگر دیکھ لینا
پریم رنگپوری
No comments:
Post a Comment