Tuesday, 25 August 2026

پہلے مری حدود کو منفی کیا گیا

 پہلے مِری حدُود کو منفی کیا گیا

پھر یوں ہُوا وجُود کو منفی کیا گیا

بے مایہ میرے جسم میں رو دوڑنے لگی

یوں میرے ہر جمُود کو منفی کیا گیا

دریائے بے کنار میں ڈُوبا ہوا ہوں میں

جب سے مِرے شہُود کو منفی کیا گیا

پہلے کہا گیا کہ تعشق بھی جُرم ہے

پھر نغمہ و سُرود کو منفی کیا گیا

پھر وہ بھی اپنے اوج سے پاتال میں گِرا

جب عبد سے عبُود کو منفی کیا گیا


رشید سندیلوی

No comments:

Post a Comment