Monday, 10 August 2026

مجھے ہر دن ستاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

 مجھے ہر دن ستاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

ہمیشہ دل دُکھاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

خدا کو یاد کر غافل، وہی تو رب ہمارا ہے

اسے تم بھُول جاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

امیر شہر! ہمدردی ہے مزدوروں سے کب تم کو

انہیں بھُوکا سُلاتے ہو، یہ تم اچھا نہیں کرتے

غلط حرکت پہ بیگم کی کبھی ڈانٹا نہیں تم نے

مگر ماں کو رُلاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے

پلاتے ہو کہاں بادہ مجھے تم اپنی انکھوں سے

رقیبوں کو پلاتے ہو، یہ تم اچھا نہیں کرتے

مجھے اہل سیاست! اس لیے تم سے شکایت ہے

کہ جنتا کو لڑاتے ہو، یہ تم اچھا نہیں کرتے

خدا ہے بخشنے والا، کرو گے تم اگر توبہ

جہنم سے ڈراتے ہو، یہ تم اچھا نہیں کرتے


شبنم بھٹکلی

حنیف شاہ

No comments:

Post a Comment