Tuesday, 25 August 2026

میرا اس کا ساتھ نہیں ہے

 میرا اس کا ساتھ نہیں ہے

میں کیا جانوں

کون ہے وہ کیا نام ہے اس کا

کس کے گھر میں آیا تھا وہ

اور کس کے گھر سے نکلا ہے

میں کیا جانوں

کس کے ہونٹوں کی سرخی کو

چھین کے اس نے

اپنی جیب میں رکھ چھوڑا ہے

اور لوگوں سے آنکھ بچائے

چپکے چپکے بھاگ رہا ہے

مجھ کو کچھ معلوم نہیں ہے


عزیزالرحمٰن شہید فتح پوری

عزیزالرحمٰن قریشی

No comments:

Post a Comment