Wednesday, 19 August 2026

آج کی رات انمول سوغات ہو گئی

 آج کی رات انمول سوغات ہو گئی

میرے بِچھڑے بابا سے 

میری خواب میں ہی ملاقات ہو گئی

ان کو دیکھا، انہیں چھُوا

میرے بابا کی شفقت کی برسات ہو گئی

ہائے بچھڑنے والوں سے اک دن مُلاقات ہونی ہی چاہیے

کیسے کٹتی ہے 

ان کے بنا 

تنہاٸیوں کی بات ہونی ہی چاہیے

خواب تھا پل بھر میں ٹُوٹ گیا 

میرے سارے دن کا چین لُوٹ گیا

ابھی تو کندھے سے لگ کر رونا تھا

کیسے تڑپتی ہوں 

کیسے بکھرتی ہوں

سب بتانا تھا

کہنا تھا بابا میں کھلونے کے لیے نہیں روتی

اب تو جِینا بھی رُلاتا ہے

بِن بابا کے بہت مُشکل جِیا جاتا ہے


شبنم مرزا

No comments:

Post a Comment