Friday, 14 August 2026

نعت؛ مصطفیٰ کے دیوانے ہر خوشی لٹاتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مُصطفیٰﷺ کے دیوانے ہر خُوشی لُٹاتے ہیں

مُفلسی میں رہ کر بھی سب کے کام آتے ہیں

ہم غریب جیتے ہیں مُصطفیٰﷺ کی اُلفت میں

سختیاں اُٹھاتے ہیں، پھر بھی مُسکراتے ہیں

آپﷺ سے محبت ہے، آپؐ سے عقیدت ہے

آپﷺ کی اطاعت میں زندگی لگاتے ہیں

جب درودﷺ پڑھتے ہیں محفلوں میں دِیوانے

نُور کے فرشتے بھی جھُوم جھُوم جاتے ہیں

عاصی ہیں مگر انجم، آس ہے شفاعت کی

دوجہاں کے سرورؐ کے ہم بھی گِیت گاتے ہیں


سبحان انجم

No comments:

Post a Comment