عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سلام اس پر کہ جس نے گمرہوں کی رہنمائی کی
سلام اس پر کہ جس نے ڈوبتوں کی ناخدائی کی
سلام اس پر جو وجہِ افتخارِ ہر دو عالم ہے
سلام اس پر خدا کے بعد جو سب سے معظم ہے
سلام اس پر خطا کاروں پر جس نے رحم فرمایا
سلام اس پر بدی کا جس نے نیکی سے دیا بدلا
سلام اس پر سبق جس نے دیا اخلاق و ایماں کا
کیا غمخوار پھر انسان کو دنیا میں انساں کا
سلام اس پر لقب ہے رحمۃ اللعالمیں جس کا
سلام اس پر زمیں سے عرش تک جس کا اجالا ہے
سلام اس پر کہ جس کا دو جہاں میں بول بالا ہے
سلام اس پر جسے معصوم بچوں سے محبت تھی
سلام اس پر کہ جس کے دل میں دشمن کی بھی عزت تھی
سلام اس پر کہ جس کے نام پر ختمِ نبوت ہے
زمانے کے لیے جو آخری پیغامِ فطرت ہے
سلام اس پر شفق جس کی محبت میرا ایماں ہے
سلام اس پر کہ جس کے عشق میں زندہ مسلماں ہے
اکبر وارثی میرٹھی
No comments:
Post a Comment