Saturday, 26 July 2025

یہاں قائم کروں گا جب وجود اپنا

 یہاں قائم کروں گا جب وجود اپنا

بچائیں گے کئی صاحب وجود اپنا

امیرِ شہر کی تقریر ہونی ہے

بچھا کے بیٹھ جائیں سب وجود اپنا

فنا کر دےگا سب کچھ ایک ہی پل میں

فقط باقی رکھے گا رب وجود اپنا

تو مر جائے گا، مٹ جائے گا اور تیرا

رواں رکھے گا ہر کرتب وجود اپنا

حکومت کی شقاوت کا یہ مطلب ہے

کہ کھونے کو ہے وہ اب تَب وجود اپنا

اندھیری ہی اندھیری ہے مگر پھر بھی

بنا لیتی ہے دن میں شب وجود اپنا

بڑی مشکل سے اُس کے سامنے تسنیم

بچاتے ہیں مہ و کوکب وجود اپنا


کوثر تسنیم سپولی

No comments:

Post a Comment