Saturday, 26 July 2025

احتساب چلو اپنا احتساب کر لیں

 احتساب


تنہائی میں اکثر سوچا کرتی ہوں

موت کیا اور حیات کیا ہے

حاصل اور لا حاصل کے کیا معنی

زندگی کے سفر میں

چلتے چلتے ایک دن

موت سے ٹکرائیں گے

لڑکھڑائیں گے اور

کچھ وقفے کے لیے

دم لے کر آگے چلیں گے

موت صرف ایک وقفہ ہے

اور پھر سے

حیات کا سفر ہوگا جاری

جو عارضی نہیں دائمی ہوگا

کبھی نہ ختم ہونے والا

یقیناً

چلو اپنا احتساب کر لیں

دائمی اس سفر کا

کچھ انتظام کر لیں

چلو اپنا احتساب کر لیں


ذاکرہ شبنم 

No comments:

Post a Comment