عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آئے جب بھی نزع کا ہنگام رسول عربیﷺ
آپ کا لب پہ رہے نام رسول عربیﷺ
کتنا خوش بخت ہے وہ آپ کا دامن جس نے
اپنے ہاتھوں سے لیا تھام رسول عربیﷺ
اک جھلک صبحِ مدینہ کی وہاں کافی ہے
زندگی کی ہو جہاں شام رسول عربیﷺ
مرحبا آپ کا فیضان کرم سب کے لیے
خاص ہو یا ہو کوئی عام رسول عربیﷺ
آج ہے جیسے غریب الوطنی سے دو چار
اُسوۂ ملتِ اسلام رسول عربیﷺ
کاش اک آپ کے ادنیٰ سے غلاموں میں بھی
لے لیا جائے مِرا نام رسول عربیﷺ
آج آفاق کو حلقے میں لیے ہے اپنے
تلخئ گردشِ ایام رسول عربیﷺ
آفاق فاخری
No comments:
Post a Comment