عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میرے نبیؐ سوہنے سوہنا مکھڑا دکھا دینا
جب وقت نزع آئے مجھے کلمہ پڑھا دینا
مر رہا ہوں تڑپ کے تیری جدائی میں دلربا
بے قرار نگاہوں کو اب دیدار کرا دینا
جب جاتے ہیں لوگ مدینے میں دل روتا ہے میرا
مجھ کو بھی بلا کے محبوبا دربار دکھا دینا
آقاؐ کی محفل میں پھیلا کے جھولی بیھٹا ہوں
لاج رکھ لو مِری لجپال خالی نہ اٹھا دینا
جھولی میری بھرنا یہ آپؐ کی عنایت ہے
کام اتنا ہی بس میرا جھولی کو پھیلا دینا
یعقوب کی مرضی ہے رہوں آ کے مدینے میں
مدینے کے کُتوں میں چاہے مجھ کو بِٹھا دینا
محمد یعقوب
No comments:
Post a Comment