عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سر اپنا تیرے حضور میں نے جھکا دیا
پھر مقدر میرا سرکارﷺ نے جگا دیا
کیف و مستی کے عالم میں سب کچھ بھلا دیا
اے نگاہ یار تُو نے کیسا جام پلا دیا
نبی پاکﷺ کی یاد میں کتنا لطف آیا
غم خانۂ زندگی کو باغِ فردوس بنا دیا
ہوتی ہے اس پر بے حساب رب کی رحمتیں
جس نے حبیبﷺ خدا پر سب کچھ لٹا دیا
نبیؐ کی محبت سے بڑھ کر کیا مانگوں خدا سے
اس گنہ گار کو آپﷺ کا گرویدہ بنا دیا
یعقوب کیوں نہ کرے ناز اس کی قسمت پر
جس کو کملی والے نے اپنا دیدار کرا دیا
محمد یعقوب
No comments:
Post a Comment