Sunday, 27 July 2025

گر نہ ہوتے آپ ہوتا قصۂ آدم نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گر نہ ہوتے آپﷺ ہوتا قصۂ آدم نہیں

چاند تارے کوہ دریا اور ہوتے ہم نہیں

میری نس نس میں سمایا مصطفیٰؐ کا عشق ہے

وہ خیالوں میں بسے ہیں یہ سعادت کم نہیں

کس ڈگر پر لے چلا ہے کھینچ کر یہ شوقِ دید

خار بے معنی نظر میں آبلوں کا غم نہیں

شہرِ یثرب ہر گھڑی روشن ہے میری چشم میں

گرچہ میرے سامنے ہے کوئی جامِ جَم نہیں

ہر طرف یلغار تو تاریکیوں کا ہے مگر

یہ چراغِ مصطفیٰﷺ ہو گا کبھی مدھم نہیں

دیکھ کر تو دم بخود ہیں اسوۂ رحمت لقب

دشمنوں سے بھی ہوئے آقاﷺ کبھی برہم نہیں


قربان علی آتش

No comments:

Post a Comment